دودھ کو ہلکی آنچ پر پکا ئیں۔ چاول کو بھگو دیں اور پانی ڈال کر پکالیں ۔جب پانی خشک ہو جائے تو میش کر لیں اور دودھ میں مکس کر دیں۔کشمش اور الائچی ڈالیں ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب کھیر گاڑھی ہونے لگے تو چینی ڈال کر پانچ منٹ پکائیں اس کے بعد کھویا شامل کرکے چمچہ چلاتے رہیں۔
کھویا اچھی طرح مکس ہوجائے تو کیوڑا ڈال کر ڈش میں ڈالیں اور بادام، پستے،چاندی کا ورک لگا کر ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔