٭ ایک پین میں آدھ کپ آئل ڈال کر اچھی طرح گرم کریں، ایک کٹی ہوئی پیاز، ساتھ ہی ٹماٹر پیسٹ، آدھ چمچ کٹی ہوئی لال مرچ، آدھ چمچ ہلدی، آدھ چمچ پسی ہوئی لال اور ایک چمچ نمک مرچ ڈال کر اچھی طرح مصالحہ بھون لیں۔
٭ اب اس میں تین سے چار انڈے پھوڑ کرڈالیں اور سات سے آٹھ منٹ پکائیں، اور پھر ہرادھنیا، کٹی ہوئی مرچیں اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر دو منٹ پکائیں اور کھانے کے لئے پیش کردیں۔
ضروری ٹپس:
٭ انڈوں کو مصالحہ میں ڈالنے سے پہلے اچھی طرح پھینٹیں۔
٭ ٹماٹر پیسٹ اگر نہیں ہے تو اچھی طرح ٹماٹروں کو کدو کش کرلیں پھر استعمال کریں۔
٭ اس کو آپ ڈبل روٹی کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں۔