کیری قیمہ
اجزاء:
قیمہ ----- آدھا کلو
پیاز ----- دو عدد
کیری ----- دو عدد
ادرک ----- ایک چائے کا چمچ
لہسن ----- ایک چائے کا چمچ
نمک ----- حسب ضرورت
کٹی لال مرچ --- ایک چائے کا چمچ
پسی لال مرچ ----- ایک چائے کا چمچ
ہلدی ----- آدھا چائے کا چمچ
دھنیا ------ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ----- ایک چائے کا چمچ
کلونجی ----- آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا ----- حسب ضرورت
ہری مرچیں ------ چار سے چھ عدد
ترکیب:
تیل گرم کر کے ایک سلائس پیاز٬ قیمہ٬ ادرک٬ لہسن٬ نمک٬ لال مرچ٬ کٹی لال مرچ٬ ہلدی اور دھنیا ڈال کر مکس کر کے پکائیں-
جب قیمے کا پانی خشک ہوجائے تو بھون لیں- پھر اس میں کٹی کیری٬ سلائس پیاز٬ گرم مصالحہ اور کلونجی ڈال کر مکس کر کے ہلکی آنچ پر دم دیں-
آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈالیں-
گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں
Chef Sara Riaz,Posted By: Farheen, karachi