کیری کا شربت
اجزاء:
گرمی آتے ہی بازار میں جتنی جلدی کیریاں آنا شروع ہوتی ہیں اتنی ہی جلدی یہ چلی بھی جاتی ہیں، اسلیئے لوگ پہلے ہی اسے خرید کر اسکا اچار، مربہ، چٹنی اور شربت بنا کر رکھ لیتے ہیں۔
آج ہم بھی آپ کو کیری کا ایک ایسا ہی مزیدار شربت بنانا سیکھا رہے ہیں، جسے بنا کر آپ پورا سال چلا سکتے ہیں۔
اجزاء:
۔ کیری آدھا کلو
۔ چینی آدھا کلو
۔ ہری الائچی کا پاؤڈر 1 چمچ
۔ کالا نمک 1 چمچ
۔ پسا ہوا زیرہ 1 چمچ
۔ نمک ½ چمچ
۔ فوڈ کلر 2 قطرے (گرین رنگ کا)
ترکیب:
۔ سب سے پہلے کیریوں کو چھیل کر 2 سے 3 گلاس پانی میں ڈال کر 20 منٹ ابال لیں، تا کہ وہ پری طرح گل جائے، اسکے بعد اسکی گٹھلی نکال کر اسکا گودا الگ کردیں اور اسے مکسر میں ڈال کر پیس لیں۔ پیسنے کے بعد اسے چھان کر ایک پیالے میں رکھ دیں
۔ اب ایک دیگچی میں 4 گلاس پانی ڈال کر اس میں چینی شامل کریں اور اسکا شیرہ بنا لیں، شیرہ بنانے کے بعد اس میں تھوڑا سا دودھ ڈالیں تا کہ چینی کا میل اوپر آجائے، جب وہ اوپر آجائے تو اسے چھلنی سے نکال کر پھینک دیں
۔ اب اس میں کیری کا گودا، ہری الائچی، کالا نمک، نارمل نمک، پسا زیرہ اور فوڈ کلر ڈال کرع اچھے سے مکس کریں اور ٹھنڈا ہونے پر کانچ کی بوتل میں بھر کر ٹائٹ ڈھکن لگا کر فریج میں رکھیں اور مہینوں تک استعمال کریں۔
Posted By: Salwa, Karachi
Add Your Recipe