1۔ کیری کو اچھی طرح سے دھو لیں اس کے اوپر کا حصہ صاف کر لیں۔
2۔ اس میں چار گلاس پانی ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔ جب کیری میں ابال آجائے اور اچھی طرح گل جائے تو چولھا بند کر لیں۔
3۔ٹھنڈا ہونے پر صاف ہاتھوں کی مدد سے اس کا گودا نکال لیں۔
4۔ سارا گودا اور اسکا بچا ہوا پانی کم ہوجائے تو پانی اور مکس کرلیں اور اسکو ایک کلو چینی کے ساتھ گرائنڈر میں ڈال کرگرائنڈ کر لیں۔
5۔اس کے بعد اس مکسچر کو ایک پتیلی میں ڈال کر پکا لیں مکسچر اتنا ہو کہ پکنے کے بعد ایک لیٹر کی بوتل میں آجائے ۔ لکڑی کا چمچہ مسلسل چلاتے رہیں۔ جب اسکا رنگ تھوڑا تبدیل ہونا شروع ہوجائے، چینی پک جائےاور یہ گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔
6۔ٹھنڈا ہوجائے تو ایک بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ لیں۔ کیری کا شربت تیار ہے۔
جب استعمال کرنا ہو تو ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں 2 کھانے کے چمچے اس مکسچر کو ڈالیں اور برف ڈال کر ٹھنڈا ٹھنڈا استعمال کریں۔