کیریوں کو چھیل کر پانی کے ہمراہ ابالیں اور ٹھنڈا کرلیں- اسی پانی میں کیریوں کا گودا بنائیں اور گٹھلیاں نکال کر پھینک دیں٬ بلینڈر میں گودا پیس کر دیگچی میں ڈالیں- اس میں چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر چینی حل ہونے تک پکا کر چولہا بند کردیں- کیریوں کا آمیزہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس اور کالا نمک ملا دیں- کیری کے شربت کو بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں- پیش کرنا ہو تو اس میں سے دو کھانے کے چمچ شربت گلاس میں ڈالیں٬ اس میں پانی٬ برف اور پودینے کے پتے ڈال کر پیش کریں-
نوٹ: کیریاں ابالنے کے لیے اسٹین لیس اسٹیل کا برتن استعمال کریں-