پیاز کو اچھی طرح کاٹ لیں اور لہسن کو چھیل کر الگ کر لیں۔ دال دھو لیں اور اس کے بعد ادرک، زیرہ، لونگ، سیاہ مرچ، نمک، پیاز، قیمہ، دال کو ملا کر ہنڈیا آنچ پر رکھ دیں۔جب قیمہ دال اچھی طرح گل جائے اور پانی خشک ہو جائے توپیاز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو ایک علیحدہ فرائی پین میں سرخ کرلیں۔ اور اس کو دال قیمہ میں شامل کر دیں۔ پنجابی زبان میں اسے ”تڑکا“ لگانا کہا جاتا ہے۔ اس سے سالن نہایت مزیدار ہو جائے گا۔