کشمیری نان
اجزاء:
میدہ ۔۔ آدھا کلو
نمک ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
خمیر ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
دہی ۔۔ آدھا کپ
مکھن ۔۔ دو کھانے کے چمچے
خشک میدہ ۔۔ دو کھانے کے چمچے
چینی ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ڈرائی فروٹ۔ حسبِ ذائقہ
ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، خمیر، نمک، مکھن، چینی اور دہی ڈال کر مکس کرلیں۔ اب مکسچر میں نیم گرم پانی ملا کر آٹا گوندھ لیں۔ پھر اس میں ڈرائی فروٹ ملائیں اور پھولنے کے لئے چھوڑ دیں۔ اب پیڑے بنا کر بیل لیں اور ہاتھ سے دبا کر رکھیں۔ گرم توے پر سینک لیں یا اوون میں بیک کریں۔ آخر میں مکھن سے برش کر کے سرو کریں۔
Chef Sara Riaz,Posted By: Binish Shazaib,
Add Your Recipe