کریلے کے چھلکوں کو نمک لگا کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر اس کو مل کر کڑوا پانی نکال دیں۔ چھلکوں کو تیل گرم کر کے تل لیں۔ دال کو تھوڑی دیر کے لئے بھگو کر گلا لیں۔ زیادہ نہ گلائیں۔ چھلکوں میں دال ملا کر نمک ، مرچ، ہلدی ڈال کر بھون لیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گلنے کے لئے رکھ دیں۔ دال گل جائے تو دھنیا کاٹ کر ڈالیں اور گرم مصالحہ ملا لیں۔