Kadhi Pakora Recipe in Urdu

Find delicious Kadhi Pakora recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Kadhi Pakora recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Kadhi Pakora recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Kadhi Pakora
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

19199 Views 0 Comments

کڑھی پکوڑا
اجزاء:
کڑھی کھانے کے تو شوقین سب ہی ہوتے ہیں، آج ہمارے ساتھ بنائیں مصالحے والی مزیدار سی کڑھی اور پکوڑے اتنے کرسپی کہ گھر والے اپنی انگلیاں بھی چاٹ جائیں۔
ترکیب:
• آدھ کلو بیسن کو چھان لیں سب سے پہلے، اس کے علاوہ دو عدد پیاز کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ایک پیاز کو نارمل کاٹ لیں، ایک ٹماٹر، تین سے چار ہری مرچ، ایک پیالی میں آدھا بینگن کاٹ لیں، آدھی گوبھی، دو سے تین چھوٹے سائز میں آلو، تھوڑی سی ادرک کاٹ لیں۔
• آدھا کلو کھٹی دہی کی نمک والی لسی بنائیں اور اس میں بیسن ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
• پتیلی میں آئل ڈالیں پیاز براؤن کریں، ٹماٹر ڈالیں، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ کٹی لال مرچ، ایک چمچ پسی لال مرچ اور اچھی طرح بھون کر اس میں پھٹی ہوئی بیسن والی لسی ڈال کر ایک کپ پانی شامل کرکے اچھی طرح پکائیں، مزید ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں۔
• پکوڑوں کے بیسن میں کٹی ہوئی پیاز، آلو، بینگن، گوبھی، ادرک، نمک،لال مرچ، کالی مرچ،دھنیا، زیرہ، انار دانہ پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح ملالیں۔
• کڑاہی میں آئل گرم کرکے پکوڑے تل لیں۔
• اور چھنی کی مدد سے سارا اضافی تیل نچوڑ لیں۔
• پتیلی میں چمچ چلاتے رہیں اور زیادہ گاڑھی کڑھی ہونے لگے تو پانی شامل کر کے پکالیں، پکنے پر اس میں پکوڑے شامل کرلیں۔
• پین میں آئل گرم کریں، چٹکی بھرزیرہ اور آدھ جوہ لہسن ڈال کر کڑھی کا بھگار کرلیں۔
• لیجیے تیار ہے آپ کامزیدار کڑھی پکوڑا۔

ضروری ٹپس:
٭ دہی دو دن کی پرانی استعمال کریں کیونکہ کھٹی دہی کی کڑھی اچھی بنتی ہے۔
٭ تمام سبزیوں کو باریک باریک کاٹ کر استعمال کریں۔
٭ کڑھی میں پانی حسبِ ضرورت ہی ڈالیں، ورنہ پتلی ہوجائے گی۔
Posted By: Sarwat, Karachi

Find out the Kadhi Pakora Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Kadhi Pakora is very famous in desi people. At KFoods you can find Kadhi Pakora and all the urdu recipes in a very easiest way.

Kadhi Pakora

Kadhi Pakora in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Reviews & Comments