Kadhi Pakora Recipe in Urdu

Find delicious Kadhi Pakora recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Kadhi Pakora recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Kadhi Pakora recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Kadhi Pakora
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3314 Views 0 Comments

کڑھی پکوڑا
اجزاء:
کڑھی پکوڑے مہینے میں ایک مرتبہ تو آپ بھی بناتی ہوں گی۔ یہ ایک ذائقہ دار اور ہلکا پھلکا کھانا ہے جس میں پکوڑوں کا مزہ بھی ہے اور دہی کا کھٹا سا مزہ بھی۔ یہ برِصغیر کی ایک مشہور ڈش سمجھی جاتی ہے جو عموماً دہلی والوں کے ہاں تو خوب شوق سے کھائی جاتی ہے۔ اس کو جھٹ پٹ اور بھرپور ذائقہ دار بنانے کے لئے ڈھابے پر کونسا طریقہ استعمال ہوتا ہے؟


اجزاء:
دہی 1 پاؤ
بیسن 4 بڑے چمچ
ہری مرچ 5 سے 6
لال مرچ ثابت 2 سے 3
قصوری میتھی 1 چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
پانی 3 کپ
گرم مصالحہ 2 چمچ
آئل 1 کپ سے کم
زیرہ 1 چمچ
ہلدی 1 چمچ
دھنیا آدھا چمچ
لونگ 1 سے 3
کڑی پتہ 2 سے 4
لہسن ادرک کا پیسٹ آدھا چمچ
پیاز 1
بیکنگ پاؤڈر آدھا چمچ
پکوڑوں کا طریقہ:
پیاز، ہری مرچ، بیسن، بیکنگ پاؤڈر، دھنیا، ہلدی، زیرہ، ثابت دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے آمیزہ تیار کریں اور پکوڑوں کو آئل میں فرائی کرکے الگ کرلیں کہ ان کا اضافی تیل جذب ہو جائے۔
ترکیب:
سب سے پہلے آپ بیسن کو اچھی طرح چھان لیں۔
اب بلینڈر میں دہی، بیسن، 3 سے 4 چمچ پانی اور آدھا چمچ ہلدی ڈال کر اس کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اب پتیلی میں آئل ڈال کر اس کو گرم کریں اور اس میں یہ پھٹا ہوا آمیزہ ڈال کر خوب پکائیں، 3 منٹ بعد اس میں پانی شامل کرکے اچھی طرح چمچ چلاتی رہیں کہ یہ پیندے میں نہ لگے۔
اب جب ابال آنے لگے تو 3 مرتبہ ابلنے دیجیے پھر اس میں نمک، ہلدی، دھنیا، ادرک لہسن کا پیسٹ، پیاز، لال ثابت مرچ ڈال کر خوب پکائیں اور 10 منٹ کے لئے ڈھکن ڈھک دیں۔
پھر ایک کڑاہی میں آئل ڈال کر پیاز فرائی کریں اور اس کو بلینڈر میں اچھی طرح مسل لیں یا سل بٹے پر پیس لیں۔
پیاز کو پیسنے کے ساتھ ساتھ آپ کڑاہی میں موجود آئل میں زیرہ، لونگ اور تھوڑا سا نمک ڈال کر ان کو بھگار کے لئے تیار کرلیں۔
جوں ہی کڑھی آپ کو تیار ہوتی نظر آئے اس میں پیاز اور بھگار ڈال کر 10 منٹ کے لئے خوب پکائیں۔ لیجیے کڑھی بن کر تیار ہے اب اس میں قصوری میتھی اور پکوڑے ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Kadhi Pakora Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Kadhi Pakora is very famous in desi people. At KFoods you can find Kadhi Pakora and all the urdu recipes in a very easiest way.

Kadhi Pakora

Kadhi Pakora in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Reviews & Comments