Imli Masala Baingan Recipe in Urdu

Find delicious Imli Masala Baingan recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Imli Masala Baingan recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Imli Masala Baingan recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Imli Masala Baingan
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

207 Views 0 Comments

املی والے مصالحہ بینگن
اجزاء:
بھنا ہوا مصالحہ:
زیرہ 1 کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا 2 کھانے کے چمچ
ثابت لال مرچ 3 سے 4 عدد
ثابت کالی مرچ 10 سے 12 دانے

مصالحے کا پیسٹ:
بھنا ہوا مصالحہ
املی کا گودا ½ کپ
لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ 1 چائے کا چمچ

مصالہ بینگن کے لیے:
تیل 3 کھانے کے چمچ
پیاز کا پیسٹ ½ کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چائے کا چمچ
ٹماٹر کی پیوری 1 کپ
لال مرچ پاؤڈر ½ کھانے کا چمچ
لال مرچ فلیکس 1 چائے کا چمچ
نمک 1 چائے کا چمچ
ہلدی ½ چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
دہی 1 کپ
پانی 1 کپ
بینگن کا نکالا ہوا گودا (باریک کٹا ہوا)
چھوٹے بینگن (چیرا لگا کر مصالحہ بھرنے کے لیے)
ترکیب:
* سب سے پہلے ایک خشک پین میں زیرہ، ثابت دھنیا، کالی مرچ اور ثابت لال مرچ کو 2 سے 3 منٹ ہلکا سا بھون لیں تاکہ خوشبو نکل آئے۔ ٹھنڈا ہونے پر انہیں املی کے گودے، لیموں کے رس اور چاٹ مصالحے کے ساتھ بلینڈ کر کے گاڑھا مصالحہ تیار کر لیں۔
* اب چھوٹے بینگنوں کو درمیان سے چیرا لگا کر احتیاط سے ان کا گودا نکالیں اور اسے باریک کاٹ کر الگ رکھ دیں۔ تیار کیا ہوا مصالحہ ہر بینگن میں اچھی طرح بھر دیں۔
* ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں، پیاز کا پیسٹ ڈال کر 3 سے 4 منٹ بھونیں۔ پھر ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے ایک منٹ مزید پکائیں۔ اب ٹماٹر کی پیوری، لال مرچ پاؤڈر، نمک، ہلدی، دھنیا پاؤڈر اور مرچ فلیکس ڈال کر 7 سے 8 منٹ تک بھونیں، یہاں تک کہ تیل الگ ہونے لگے۔
* اس کے بعد پانی، کٹا ہوا بینگن کا گودا اور دہی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ آخر میں مصالحہ بھرے ہوئے بینگن احتیاط سے گریوی میں رکھیں، ڈھکن ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ پکائیں، یہاں تک کہ بینگن نرم اور مکمل گل جائیں۔
* مزیدار مصالہ بینگن تیار ہیں۔ تازہ ہرے دھنیے سے سجا کر گرم گرم روٹی، نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کریں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Imli Masala Baingan Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Imli Masala Baingan is very famous in desi people. At KFoods you can find Imli Masala Baingan and all the urdu recipes in a very easiest way.

Imli Masala Baingan

Imli Masala Baingan in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

Reviews & Comments
Get Alerts