Hot Garlic Chicken Recipe in Urdu

Find delicious Hot Garlic Chicken recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Hot Garlic Chicken recipe is one of the common and most searched dishes in the Chinese Food recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Hot Garlic Chicken recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Hot Garlic Chicken
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

63 Views 0 Comments

ہاٹ گارلک چکن
اجزاء:
چکن میرینیٹ کرنے کے لیے:
- بون لیس چکن — 500 گرام، لمبی پٹیوں میں کٹا ہوا
- نمک — آدھا چائے کا چمچ یا حسبِ ذائقہ
- کُٹی کالی مرچ — آدھا چائے کا چمچ
- کارن فلور — 1 کھانے کا چمچ
- ادرک لہسن کا پیسٹ — 1 چائے کا چمچ
- سویا سوس — 1 کھانے کا چمچ
- سرکہ — 1 کھانے کا چمچ
- میدہ — 2 کھانے کے چمچ
- انڈا — 1 عدد
- تیل — فرائی کرنے کے لیے
ہاٹ گارلک سوس کے لیے:
- چکن یخنی — ڈیڑھ کپ (ایک چکن کیوب ڈیڑھ کپ گرم پانی میں حل کر لیں)
- ٹماٹو کیچپ — 4 کھانے کے چمچ
- ہاٹ سوس — 3 کھانے کے چمچ
- براؤن شوگر — 2 کھانے کے چمچ
- نمک — چوتھائی چائے کا چمچ یا حسبِ ذائقہ
- ڈارک سویا سوس — آدھا چائے کا چمچ
- پیپریکا پاؤڈر — 1 چائے کا چمچ
- کارن فلور — 1 کھانے کا چمچ
- کُٹی لال مرچ — آدھا کھانے کا چمچ
- لہسن — 3 کھانے کے چمچ، باریک کٹا ہوا
- ثابت خشک لال مرچ — 2 سے 3 عدد
- مکھن — حسبِ ضرورت
پیش کرنے کے لیے:
- ابلے یا فرائیڈ چاول
- میشڈ پوٹیٹو
- مکھن میں ہلکی تلی ہوئی سبزیاں
ترکیب:
1۔ چکن میرینیٹ کریں
ایک پیالے میں چکن، نمک، کُٹی کالی مرچ، کارن فلور، ادرک لہسن کا پیسٹ، سویا سوس، سرکہ، میدہ اور انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اسے 15 سے 20 منٹ کے لیے رکھ دیں تاکہ مصالحہ چکن میں اچھی طرح جذب ہو جائے۔

2۔ چکن فرائی کریں
کڑاہی میں تیل گرم کرکے چکن کی پٹیاں درمیانی سے ہلکی آنچ پر سنہری اور کراری ہونے تک فرائی کریں۔ انہیں نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ کڑاہی میں تقریباً 2 کھانے کے چمچ تیل باقی رکھیں۔

3۔ ہاٹ گارلک سوس تیار کریں
ایک جگ میں چکن یخنی، ٹماٹو کیچپ، ہاٹ سوس، نمک، براؤن شوگر، ڈارک سویا سوس، پیپریکا، کارن فلور اور کُٹی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، تاکہ کارن فلور کی گٹھلیاں نہ بنیں۔

4۔ لہسن اور مرچوں کا تڑکا لگائیں
کڑاہی میں بچا ہوا تیل گرم کریں اور باریک کٹا لہسن ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک بھونیں۔ اب ثابت خشک لال مرچیں شامل کرکے چند سیکنڈ بھونیں۔ تیار کردہ سوس ڈالیں اور درمیانی آنچ پر 8 سے 10 منٹ پکائیں، یہاں تک کہ سوس گاڑھی اور چمکدار ہو جائے۔

5۔ چکن کو سوس میں مکس کریں
فرائی کیا ہوا چکن سوس میں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔ ایک منٹ مزید پکائیں تاکہ چکن پر سوس اچھی طرح چڑھ جائے۔

6۔ سزلنگ پلیٹ میں پیش کریں
- سزلنگ پلیٹ کو اچھی طرح گرم کرکے اس پر تھوڑا مکھن لگائیں۔ ایک طرف چاول، میشڈ پوٹیٹو اور مکھن میں تلی ہوئی سبزیاں رکھیں، جبکہ درمیان میں ہاٹ گارلک چکن ڈالیں۔ گرم گرم سزلنگ پلیٹ میں فوراً پیش کریں۔
ـ اگر سزلنگ پلیٹ نہیں ہے تو چکن تیار ہونے کے بعد اوپر سے ہرا پیاز چھڑک کے چولہا بند کر دیں، اور چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

خاص ٹپ: چکن کو زیادہ دیر سوس میں نہ پکائیں، ورنہ اس کی کراراہٹ کم ہو جائے گی۔ مزید چٹ پٹے ذائقے کے لیے ہاٹ سوس اور کُٹی لال مرچ اپنی پسند کے مطابق بڑھا سکتے ہیں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Hot Garlic Chicken Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chinese Food. Hot Garlic Chicken is very famous in desi people. At KFoods you can find Hot Garlic Chicken and all the urdu recipes in a very easiest way.

Hot Garlic Chicken

Hot Garlic Chicken in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chinese Food.

Get Alerts