آلو کا پیزا
اجزاء:
پیزا کھاتے کھاتے پیٹ بھر جاتا ہے مگر نیت نہیں بھرتی۔ دل چاہتا ہے کہ اور کھالیں ۔۔ یہ ہوتا ہی ذائقہ دار ہے۔ چاہے اس کا فلیوور کوئی بھی، کھا کر مزہ ضرور آتا ہے۔ لیکن اس کو بنانا ایک مشکل کام ہے اور وقت بھی زیادہ درکار ہوتا ہے۔ جس کی بڑی وجہ اس کی ڈوو الگ تیار کرو، اوپر ڈلنے والا سامان الگ بناؤ اور پھر سبزیوں کو الگ کاٹو ۔۔
لیکن مزیدار پیزا کھانا ہے تو اتنی محنت تو کرنی ہی پڑے گی۔ لیکن چکن اور بیف کا گوشت مہنگا ہوگیا ہے تو گھبرائیں نیں بلکہ بناء گوشتکے پیزا بنانا سیکھ لیں جس وک بچے اوربڑے اتنے شوق سے کھائیں گے کپ آپ بھی حیران رہ جائیں گی ۔۔
اجزاء:
آلو ایک پاؤ ابلے ہوئے
مکھن ایک چمچ
ایک کپ میدہ،
2 چمچ بیکنگ پاؤڈر،
نمک آدھا چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
پیاز ایک عدد
ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
پنیر ڈیڑھ کپ
ہری پیاز کے پتے، حسبِ ضرورت
بریڈ کرمز 2 چمچ
ترکیب:
آلو ابال کر چھیل لیں پھر آلو میں تھوڑا سا پنیر نمک، میدہ، بیکنگ سوڈا اور انڈا شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر پیزا پلیٹ پر تھوڑا سا مکھن اور ایک برش سے آئل سپرے کرلیں پھر بریڈ کرمز اس پر چھڑک کر آلو کا آمیزہ ڈال دیں۔ پھر اس کو فریج میں 10 سے 15 منٹ کیلئے رکھ دیں تاکہ سخت ہو جائے۔ اب ٹماٹو کیچپ اس پر پھیلا کر آدھا پنیر پھیلا دیں پھر ابلے ہوئے آلو، ٹماٹر اور پیاز کے سلائس کے ساتھ ہری پیاز کے پتے ڈال کر اوون میں رکھ دیں۔ جب یہ اچھی طرح بیک ہو جائے تو اس پر چلی ساس اور سویا ساس ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi
Add Your Recipe