Homemade Gol Gappay Recipe in Urdu

Find delicious Homemade Gol Gappay recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Homemade Gol Gappay recipe is one of the common and most searched dishes in the Snacks And Appetizers recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Homemade Gol Gappay recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Homemade Gol Gappay
chef Recommended By Chef
time-clock 01.00 To Prep
time-clock 00.25 To Cook
As Desired Servings
Tips About Recipe

21334 Views 0 Comments

گول گپے
اجزاء:
گول گپے سامنے ہوں اور کوئی کھائے بغیر رہ جائے ایسا تو یو ہی نہیں سکتا۔ تو اب آپ بھی گھر میں مزے سے بنائیں چٹخارے دار گول گپے اس آسان سی ریسیپی کے ساتھ اور مرے لے کر کھائیں۔

ترکیب:
٭ ایک پیالے میں پاؤ املی بھگو کر رکھ دیں۔
٭ہری مرچیں، پودینہ، ہرا دھنیا، آلو، پیاز اور ٹماٹر دھو لیں۔
٭ آلو اور چنے ابال کر الگ رکھ دیں۔
٭ ایک پیالہ سوجی، ایک پیالہ میدہ، ایک چٹکی میٹھا سوڈا اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر پانی سے آٹے کی طرح گوندھ لیں اور اس کے بعد کپڑے سے ڈھک دیں۔

املی کی چٹنی بنانے کے لئے:
املی کی چٹنی بنانے کے لئے املی کا گودا نکالیں، پیالے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس املی کے گودے کو اچھی طرح پکائیں اور اس میں حسبِ ذائقہ نمک، کالی مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر اور چینی یا گُڑ کا پاؤڈر ڈال کر اتنا پکائیں کہ گاڑھا مرکب بن جائے اور اس کو ٹھنڈا کرلیں۔ لیجئیے تیار ہے املی کی چٹنی۔

گول گپے کا پانی بنانے کے لئے:
٭ ایک چمچ زیرہ، کالی مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ، لال پسی مرچ، ہری مرچ، ادرک، دھنیا پاؤڈر اور املی کا پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈر میں محلول بنالیں۔
٭ آٹے کے پیڑے بنائیں اور ایک پتلی سی روٹی گڑھ لیں پھر کسی گول ڈھکن کی مدد سے کاٹ کر کپڑے پر رکھتے جائیں۔
٭ کڑاہی میں تیل زیادہ ڈالیں اور گرم کرلیں اس کے بعد ایک ایک گول ٹکڑا آئل میں ڈالتے جائیں اور فرائی کرلیں۔
٭ ابلے آلو، چنے، لال مرچ اور کھٹی املی کی چٹنی ان گول گپوں کے اندر ڈال کر پیش کیجیے۔

ضروری ٹپس:
٭ آٹا گوندھنے کے بعد لازمی کسی کپڑے سے اس کو ڈھک دیں، اس سے یہ کرسپی ہوجائیں گے۔
٭ جب آپ ڈھکن کی مدد سے کاٹ لیں گول ٹکڑا اس کو کسی ہلکے گیلے کپڑے پر رکھیں تاکہ یہ خشک نہ ہوں۔
٭ فرائی کرتے وقت آئل زیادہ لیں اور ایک ایک کر کے فرائی کریں تاکہ آپس میں مل نہ جائیں۔
٭ پانی میں آپ چاہیں تو زردے کا رنگ ڈال سکتی ہیں۔
٭ ٹاٹری کا استعمال کرنے سے بہتر ہے آپ املی زیادہ استعمال کرلیں تاکہ گلا بھی خراب نہ ہو۔
Posted By: Afreen Ahmed, karachi

Find out the Homemade Gol Gappay Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Snacks And Appetizers. Homemade Gol Gappay is very famous in desi people. At KFoods you can find Homemade Gol Gappay and all the urdu recipes in a very easiest way.

Homemade Gol Gappay

Homemade Gol Gappay in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Snacks And Appetizers.

مزید اسنیکس اینڈ اسٹارٹر ریسیپیز
Reviews & Comments