Homemade Butter Recipe in Urdu

Find delicious Homemade Butter recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Homemade Butter recipe is one of the common and most searched dishes in the Chef Recommended Recipes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Homemade Butter recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Homemade Butter
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2830 Views 0 Comments

مکھن بنانے کا طریقہ
اجزاء:
ناشتے میں کھانا ہو یا بے وقت بھوک میں، ملائی بوٹی میں ڈالنا ہو یا کڑاہی میں، اپنا مکھن گھر میں خود تیار کریں تاکہ کھانے میں بھی مزیدار بنے اور کھانوں کا ذائقہ بھی بڑھا دے۔ مکھن کو روزانہ استعمال کریں یہ آپ کی اور آپ کے گھر والوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ مکھن میں وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن کے، کیلشیم، زنک، تانبا، میگنیشیم، سوڈیم اور آئیوڈین کی مقدار پائی جاتی ہے ۔
آج کے-فوڈز میں جانیئے مکھن بنانے کا اتنا آسان طریقہ جو آپ کی بھی مشکل آسان کردے!
ترکیب:
گھر میں مکھن بنانے کا آسان طریقہ:
گھر میں مکھن بنانے کے لئے سب سے پہلے:
٭ ایک کلو دودھ کو اچھی طرح گرم کریں اور اس کی بالائی کو الگ کرلیں۔
٭ پھر اس بالائی کو ٹھنڈا ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
٭ اس کے بعد آپ ملائی میں صرف آدھا کپ دودھ، آدھا چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک چمچ لیموں کا رس ڈال کر اس کو بلینڈر کرلیں
٭ اور 15 منٹ تک بلینڈر کو چلنے دیں، یا وقفے وقفے سے تقریباً 15 منٹ تک چلائیں۔
٭ لیجیئے بن گیا مزیدار مکھن ۔۔۔ بس اب بلینڈر میں جتنا مکھن اوپری سطح پر آیا ہے اس کو ایک پیالے میں الگ کرلیں۔
٭ نیچے بچ جانے والے مکھن میں آپ آدھا گلاس ٹھنڈا پانی ڈال کر مزید چلائیں۔
٭ اب اس کو بھی مکھن کے پیالے میں ڈال لیں۔
٭ منٹوں میں گھر کا بنا ہوا مکھن کھانے کے لئے تیار ہے۔

مکھن کے فوائد:
٭ مکھن ہماری ہڈیوں اور دانتوں کے لئے مفید ہے۔
٭مکھن آنکھوں کی روشنی کو تیز کرتا ہے۔
٭ مکھن جلد کو چمکدار بناتا ہے۔
٭مکھن دبلے پتلے اور کمزور افراد کا وزن بڑھانے میں مددگار ہے۔
٭مکھن کینسر کے خلاف قوت معدافعت رکھتا ہے خاص کر چھاتیوں اور آنت کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭مکھن دماغ اور اعصابی نظام کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭مکھن دل کو تقویت دیتا ہے۔
٭مکھن گھٹیا اور جوڑوں کے دردوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭مکھن تھائیرائیڈز سے متعلقہ بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
٭مکھن معدے اور نظام انہظام کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭مکھن اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔
٭مکھن جنسی مسائل میں مبتلا افراد کے لئے نہایت مفید غذا ہے۔
٭مکھن ذیابیطس ہونے کے عمل کو کم کر دیتا ہے۔
٭مکھن انسولین اور بلڈ گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے۔
٭مکھن گلے کی خراش اور زخموں کے لئے مفید ہے۔
Posted By: Qadir, Lahore

Find out the Homemade Butter Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chef Recommended Recipes. Homemade Butter is very famous in desi people. At KFoods you can find Homemade Butter and all the urdu recipes in a very easiest way.

Homemade Butter

Homemade Butter in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chef Recommended Recipes.

Reviews & Comments