Hari Mirchon Ka Salan Recipe in Urdu

Hari Mirchon Ka Salan

ہری مرچوں کا سالن

اجزاء:
سپائسی کھانوں کے شوقین لوگوں کے لئے زبردست ہری مرچ کے سالن کی آسان ریسیپی حاضر ہے! آپ بھی بنائیں اور کھانے کا مزہ بڑھائیں!
سحری میں ہر کوئی سالن اور روٹی کھاتا ہے تاکہ دن بھر بھوک کا احساس نہ ہو، کچھ لوگ اس وجہ سے زیادہ ہی کھا لیتے ہیں جو کہ غلط کرتے ہیں، مگر کچھ لوگ ذائقہ دار کھانا کھانے کے شوقین ہوتے ہیں اور ہر قسم کے کھانوں کو مزے سے کھاتے ہیں۔ اب سپائسی کھانا کھانے والوں کے لئے کے-فوڈز میں لاجواب ریسیپی موجود ہے۔
٭ ہری مرچوں کو دھو کر خشک کرلیں۔
٭ پھر ایک پیالے میں تھوڑا سا سرکہ اور بیکنگ پاؤڈر ڈالیں اور ان مرچوں کو اس میں ڈال کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور ایک کپڑے سے ڈھک دیں
٭ پتیلی میں ایک کپ آئل ڈالیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
٭ پیاز کو الگ کرلیں، اور اس آئل میں ادرک، لہسن، ہلدی، پسا ہوا دھنیا، کلونجی اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
٭ پھر اس میں ایک کپ دہی اور آدھا چمچ لیموں کا رس ڈال کر 10 منٹ کے لئے پکائیں۔
٭ اب ہری مرچوں کو اس آئل میں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر 20 منٹ کے لئے پکائیں۔
٭ لیجیئے ہری مرچ کا سپائسی سالن بن کر تیار ہے، اب اس کے اوپر بھنی ہوئی پیاز ڈال کر سروو کیجیئے۔
٭ آپ کو یہ ریسیپی کیسی لگی؟ ہمیں کے-فوڈز کے فیس بک پیج پرکمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Hari Mirchon Ka Salan Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Hari Mirchon Ka Salan is very famous in desi people. At KFoods you can find Hari Mirchon Ka Salan and all the urdu recipes in a very easiest way.

Hari Mirchon Ka Salan

Hari Mirchon Ka Salan in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

مزید پاکستانی کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment