Gurr Paray Recipe in Urdu

Find delicious Gurr Paray recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Gurr Paray recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Gurr Paray recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Gurr Paray
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1276 Views 0 Comments

گڑپارے
اجزاء:
موسم بدل رہا ہے، ہوا میں خنکی محسوس ہونے لگی ہے ایسے میں موسم کے پکوانوں کا لطف اتھانا چاہیے۔ اور پھر پکوان بھی ایسے ہوں جو آپ کے کم بجٹ میں بھی شاندار رزلٹ دیں تو موسم کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ اسی لئے ہم آپ کے لئے ایک ایسا ہی کم بجٹ والا مزیدار اسنیک لے کر آئے ہیں جو کہ ذائقے میں مزیدار اور منہ میں گھل جانے والا ہے اور بجٹ میں انتہائی کم ہے، اسے سب اپنے گھروں میں آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ نمک پارے اور شکر پارے تو سب نے ہی کھائے ہوں گے۔ یہاں آج ہم لائے ہیں گڑ کے پارے۔۔ جو کہ گڑ کی وجہ سے منفرد ذائقے اور صحت کے لئے گڑ کی افادیت کے ساتھ ہیں۔ اس سے آپ کو مٹھا س بھی ملے گی لیکن فائدے مند مٹھاس۔ جو کہ منہ کا ذائقہ بدلنے کے ساتھ ساتھ آپ کے جسم کا بھی موسم بدل دے گی۔ بنانے اور کھانے دونوں میں آسان۔
گڑ ایک کپ(200 گرام)
پانی آدھا کپ
سونٹھ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
میدہ 2 کپ
گھی آدھا کپ
دودھ آدھا کپ(نیم گرم)
ترکیب:
ایک برتن میں پہلے گڑ پارے کا آٹا گوندھ لیں۔ میدہ لیں اس میں گھی شامل کریں اور نیم گرم دودھ سے سخت آٹا گوندھ لیں۔ اب اس کو 15 سے 20 منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرنے کو رکھ دیں۔ آٹا کے بڑے پیڑے بنا لیں اور ان کو موٹا بیل لیں جیسے نمک پارے کے لئے بیلتے ہیں۔ اب ان کو اپنی مرضی کی شیپ میں کاٹ لیں۔ اب کڑاہی میں تیل چیک کرلیں، بہت زیادہ گرم نہ ہو ورنہ یہ پارے اس میں ڈالتے ہی جل جائیں گے۔ میڈیم لو آنچ پہ یہ پارے فرائی کر لیں۔ سنہری رنگت ہو جائے تو نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب ایک پین میں گڑ توڑ کر ڈال لیں۔ اس میں ایک کپ پانی اور سونٹھ کا پاؤڈر ڈال لیں۔ اس سے ذائقہ بہت عمدہ ہوجاتا ہے۔ اگر سونٹھ نہ ہو تو کوئی بات نہیں اس کو نہ ڈالنے سے ریسیپی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اب اس گڑ کا شیرہ تیار کرلیں۔ ایک تار کا شیرہ بن جائے تو آنچ بالکل ہلکی کردیں اب اس میں فرائی کیے ہوئے پارے ڈال دیں اور خوب اچھی طرح چلائیں کہ تمام گڑ ان پاروں پر کوٹ ہو جائے جب تمام گڑ ان پاروں پر لگ جائے تو اس برتن کو چولہے سے اتار لیں اور گڑپاروں کو چمچ سے چلاتی رہیں، گڑ ٹھنڈا ہوتا جائے گا تو خشک ہوتا جائے گا اور یہ گڑپارے ایک دوسرے سے الگ ہوتے جائیں گے، جب سب گڑپارے ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں اور گڑ خشک ہوجائیں تو اس کو کسی برتن میں نکال لیں آپ کے مزیدار اور خستہ گڑپارے تیار ہیں۔ اس کو زیادہ بنا کر ائیر ٹائٹ جار میں رکھ لیں۔ ایک مہینہ بھی خراب نہیں ہوں گے۔
Posted By: Afshan, Karachi

Find out the Gurr Paray Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Gurr Paray is very famous in desi people. At KFoods you can find Gurr Paray and all the urdu recipes in a very easiest way.

Gurr Paray

Gurr Paray in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

مزید آئسکریم, سوئیٹ ڈیشز ریسیپیز
Reviews & Comments