جو کو تھوڑی سی یخنی اور گوشت کے پانی میں پکنے کے لئے ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ جب جو یخنی میں اچھی طرح ابلنے لگے تو تھوڑا سا مکھن ملانا شروع کر دیں۔ جو یخنی باقی ہواس میں ساری ترکاریاں اور کھمبیاں ابال لیں۔جب ساری ترکاریاں ابل جائیں تو انہیں جو والی دیگچی میں ڈال دیں اور نمک اور سیاہ مرچ ڈال کر خوب اچھی طرح پکائیں اور آخر میں اس میں چند چمچے ترش دہی ڈال دیں۔