Gol Gappa Recipe in Urdu

Find delicious Gol Gappa recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Gol Gappa recipe is one of the common and most searched dishes in the Iftar Items recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Gol Gappa recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Gol Gappa
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

8101 Views 0 Comments

گول گپا
اجزاء:
بازار میں ملنے والے چٹ پٹے گول گپے کھانے سے دل بھرتا ہی نہیں ہے۔ خصوصاً خواتین کے لئے گول گپے جیسی چیز کو چھوڑنا مشکل ہوتا ہے، وہ شاپنگ پر جائیں یا گھومنے پھرنے گول گپے کھائے بغیر نہیں رہتی ہیں لیکن جب انہیں گھر میں بنانے کے لئے ٹرائی کرتی ہیں تو وہ ذائقہ دار گول گپے نہیں بناپاتی ہیں اگر کچھ لوگوں کے بن بھی جاتے ہیں تو وہ ٹوٹ جاتے ہیں اور جیسے ہی پانی میں جاتے ہیں ایسے ٹوٹتے ہیں کہ کھانے کا مزہ نہیں رہتا۔ آپ بھی اگر اس مشکل کو ختم کرنا چاہتی ہیں اور بازار جیسے ذائقہ دار گول گپے گھر میں ہی بنانا چاہتی ہیں تو اب سے آپ بھی معروف شیف کی بتائی گئی ٹپ سے گھر پر یہ کام کرسکتی ہیں۔

گول گپے کیسے بنائیں؟
اجزاء:
٭ آٹا بنانے کے لئے:
1 کپ سوجی (بھنی ہوئی)
2 چمچ بیکنگ پاؤڈر
آدھا کپ میدہ
1 چائے کا چمچ نمک
پانی حسبِ ضرورت
٭ کھٹا پانی بنانے کے لئے:
آدھا پاؤ املی کا پانی
آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ
آدھا چائے کا چمچ لال پسی مرچ
آدھا چائے کا چمچ کالا نمک
آدھا چائے کا چمچ امچور پاؤڈر
آدھا چمچ ٹاٹری پاؤڈر
چٹ پٹی فلنگ کے لئے:
1 عدد باریک کٹی ہوئی پیاز
1 عدد چکور ٹکڑوں میں کٹا ہوا آلو
1 پیالی دہی
1 کپ اُبلے ہوئے چھولے
ترکیب:
1 پیالے میں 1 کپ سوجی، بیکنگ پاؤڈر اور آدھا کپ میدہ اور نمک شامل کر کے پانی سے آٹا گوندھ لیں، آٹا نرم نہ ہو اسے سخت گوندھیں، اب اس آٹے کو 10 منٹ کے لئے رکھ دیں پھر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر بیل لیں اور گول ٹکیوں کی طرح انہیں کاٹ کر تیز گرم تیل میں فرائی کر لیں۔ اب ایک پیالے میں املی کا پانی، کالا نمک، پسی لال مرچ، امچور پاؤڈر، پسی کالی مرچ ڈال کر مکس کر لیں، اب گول گپے میں آلو، پیاز، دہی، چھولے ڈالیں اسے پانی میں بھگو کر اس میں پانی بھریں اور مزے لے کر کھائیں تیار ہیں بازار جیسے کرسپی گول گپے۔
Posted By: Humaira, Lahore

Find out the Gol Gappa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Gol Gappa is very famous in desi people. At KFoods you can find Gol Gappa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Gol Gappa

Gol Gappa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

مزید افطاری آئیٹم ریسیپیز
Reviews & Comments