German Kebab Recipe in Urdu

German Kebab

جرمن کباب

اجزاء:
ہم پاکستان میں کئی قسم کے کباب کھاتے ہیں جیسے کہ چپلی کباب، شامی کباب، بہاری کباب، سیخ کباب وغیرہ لیکن آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں مبشر صدیقی کی بتائی ہوئی ایک ایسی ترکیب جو جتنی آسان ہے اتنی پہی لذیذ بھی ہے، آج ہم بنانے والے ہیں جرمن کباب جو آپ نے پاکستان میں پہلے کبھی نہیں کھائے ہوں گے تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔
جرمن کباب بنانے کی ترکیب
• اجزاء
ایک کلو قیمہ
حسبِ ذائقہ نمک
پسی کالی مرچ 1 کھانے کا چمچ
ایک چھوٹے سائز کی پیاز
4 عدد پاپے
ایک چائے کا چمچ لہسن ادرک
تیل حسبِ ضرورت
ایک کلو قیمہ لیں جس میں چکنائی بھی شامل ہو اب اس میں نمک ملائیں اور کالی پسی ہوئی مرچ ملائیں، ساتھ ہی ایک عدد باریک کٹی ہوئی پیاز ملائیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ ملا کر اس میں 4 سے 6 ادرک پاپے چورا کر کے شامل کریں، اب اسے اچھی طرح مکس کریں اور فرائی پین میں تیل گرم کر کے اس قیمے کی ٹکیاں بنا کر انہیں دھیمی آنچ پر فرائی کر لیں، جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو پلٹ لیں، اب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ گرما گرم کھائیں ایسے کباب آپ نے پاکستان میں پہلے کبھی نہیں کھائے ہوں گے۔

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the German Kebab Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Barbeque. German Kebab is very famous in desi people. At KFoods you can find German Kebab and all the urdu recipes in a very easiest way.

German Kebab

German Kebab in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Barbeque.

مزید باربی کیو اور تندوری کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment