Gajrela Recipe in Urdu

Find delicious Gajrela recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Gajrela recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Gajrela recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

8389 Views 0 Comments

گجریلا
اجزاء:
سردیوں میں کھانے پینے کا اپنا ہی مزہ ہے خاص کر رات میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ گرما گرم سوپ، چائے، کافی، گاجر کا حلوہ اور مونگ پھلیاں۔ ہر کوئی اپنے مزاج کے مطابق کھانا پسند کرتا ہے، جیسے کہ کچھ لوگوں کا گاجر کا حلوہ زیادہ پسند ہوتا ہے تو کچھ لوگوں کو گجریلا، دونوں میں مماثلت ضرور ہے لیکن پکانے اور ذائقے میں فرق ہے۔

آج ہم آپ کو گجریلا بنانے کی آسان سی ریسیپی بتانے جارہے ہیں جو آپ کو یقیناً بہت پسند آئے گی، تو شروع کرتے ہیں

درکار اجزاء:

۔ 1 کپ تازہ لال گاجر (کدوکش کی ہوئی)
۔ ½ کپ نیا چاول (20 منٹ بھگا کر ہاتھوں سے مسل لیں)
۔ 2 لیٹر دودھ
۔ 4 عدد الائچی
۔ ½ کپ چینی
۔ 200 گرام کھویا
ترکیب:
۔ ایک پین میں دودھ ڈال کر ابال لیں، ابال آنے کے بعد اس میں الائچی ڈال کر ہلائیں
۔ اب جو چاول آپ نے مسل کر رکھے تھے وہ اور کدوکش کئے ہوئے گاجر دونوں کو دودھ میں شامل کر کے اچھے سے پکائیں
۔ تھوڑی دیر چمچ چلانے کے بعد اس میں کھویا اور چینی ڈال کر گاڑھا کرلیں
۔ آخر میں اپنی مرضی کے مطابق خشک میوہ جات اس میں شامل کر کے ہلائیں اور چولہا بند کردیں
۔ آسان اور مزیدار گجریلا تیار ہے، جو بچے اور بڑے سب شوق سے کھائیں
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Gajrela Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Gajrela is very famous in desi people. At KFoods you can find Gajrela and all the urdu recipes in a very easiest way.

Gajrela

Gajrela in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments