Gajak Recipe in Urdu

Find delicious Gajak recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Gajak recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Gajak recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2734 Views 0 Comments

مونگ پھلی کی گجک
اجزاء:
موسم میں خنکی آتے ہی مونگ پھلی اور گجک کی فروخت میں اضافہ ہوجاتا ہے، کیونکہ اسے بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور اسکے بغیر سردیوں کو ادھورہ تصور کیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ بازار سے لینے کے بجائے گھر میں گجک/ چِکّی بنا کر کھاتے ہیں، اسکی خاص بات یہ ہے کہ 10 منٹ میں تیار ہوجاتی ہے لیکن گھر میں اکثر یہ بنانے کے بعد نرم اور چپچپی ہوجاتی ہے اور خستہ نہیں بنتی۔

جو خواتین گھر میں چِکّی بنانے کا شوق رکھتی ہیں یہ ریسیپی خاص ان کے لیئے ہے
ترکیب:
۔ سب سے پہلے آپ کو ایک پلیٹ گُڑ لینا ہے اور اسے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لینا ہے ڈنڈے کی مدد سے

۔ اب آپ کو ایک پلیٹ مونگ پھلی لینی ہے اور اسے ایک سے دیڑھ منٹ تک توّے پر روسٹ کر لینا ہے

۔ پھلی روسٹ کرنے کے بعد اسے ایک کپڑے میں رکھ کر بیلن اس پر چلائیں، اس سے چھلکے بھی آسانی سے اُتر جاتے ہیں اور پھلیاں دو حصوں میں الگ ہوجائیں گی

۔ اب ایک پین میں گُڑ ڈال کر ہلکی آنچ پر اسے پکائیں، اس میں تھوڑا سا پانی بھی شامل کرلیں تا کہ گُڑ اچھے سے پگھل جائے

۔ گُڑ کو پکانے کے دوران ہر تھوڑی دیر میں کچھ قطرے ٹھنڈے پانی میں ڈال کر چیک کرتے جائیں، جب پانی میں ڈالا ہوا قطرہ کڑک ہوجائے اس وقت فوراً چولہا بند کردیں

۔ چولہا بند کرکے اس میں مونگ پھلی ڈالیں اور چمچ سے اچھے سے مکس کرلیں

۔ اب بٹر پیپر لے کر اس پر گھی لگائیں اور اس مکسچر کو اس پر ڈال کر دوسرا پیپر اوپر رکھیں اور بیلن سے بیل دیں

۔ اسکے بعد پیپر ہٹا کر اسے چھری سے کاٹ لیں، مزیدار اور خستہ گّجک تیار ہے
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Gajak Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Gajak is very famous in desi people. At KFoods you can find Gajak and all the urdu recipes in a very easiest way.

Gajak

Gajak in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

مزید آئسکریم, سوئیٹ ڈیشز ریسیپیز
Reviews & Comments