چکس بریسٹ کو صاف دھو کر کچھ دیر کے لئے فریزر میں رکھیں۔ اس کو پتلی اسٹرپس میں کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں سرکہ، سویا ساس، ادرک لہسن، نمک اور کالی مرچ ڈال کر ملائیں اور اس میں چکن کو میرینیٹ کر کے آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ ہری پیاز کو باریک کاٹ کر انڈے میں ملا کر پھینٹ لیں۔ ڈبل کا چورا میدہ اور پھینٹے ہوئے انڈے کو علیحدہ علیحدہ پیالے میں رکھیں۔ میرینیٹ کی ہوئی چکن فنگرز کو خشک میدے میں رول ریں۔ پھر انڈے میں ڈبو کر ڈبل روٹی کے چورے میں لتھیڑ لیں۔ فرائنگ پین میں آئل کو دو سے تین منٹ درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں تیار کی ہوئی فنگرز کو سنہری فرائی کرلیں اور ڈش میں نکال کر سرو کریں۔