Fennel Tea Recipe in Urdu

Fennel Tea

سونف کی چائے کے فوائد

اجزاء:
سونف کو زمانہ قدیم سے طبی لحاظ سے صحت کے لئے انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے جو کہ متعدد امراض کی روک تھام میں معاون ہے۔اسے خام شکل میں کھایا جائے یا چائے بنا کر پی جائے بہر صورت فائد مند ہے۔
سونف میں موجو آئل کو ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، مگر کیاآپ نے سونف کی چائے پی ہے؟؟
یہ چائے وٹامن اے، سی اور ڈی کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتی ہے، جس کے فوائد درج ذیل ہیں۔


۱۔ جسمانی وزن میں کمی کرتی ہے۔
۲۔ دل کی صحت کے لیے مفید ہے۔
۳۔ بینائی بہتر بناتی ہے۔
۴۔ کیل مہاسوں کے خاتمے میں معاون ہے۔
۵۔ذیابیطس کے خلاف مزاحمت کرتی ہے۔
۶۔ مسوڑھوں کو مضبوط بناتی ہے۔
۷۔ نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرتی ہے۔
۸۔ نظام تنفس کے لیے بے حد مفید ہے۔
۹۔جوڑوں کے عوارض سے نجات کے لیے مفید ہے۔
سونف والی چائے بنانے کا طریقہ
ایک سے 2 کھانے کے چمچ سونف کو پیس لیں اور اسے ایک کپ میں ڈالنے کے بعد اس میں گرم پانی شامل کردیں، اس کپ کو ڈھانپ دیں اور دس منٹ کے لیے ہلائیں، اس کے بعد چھان لیں اور چائے سے لطف اندوز ہوں، اگر دل کرے تو کچھ مقدار میں اس میں شہد کا اضافہ بھی کردیں۔

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Fennel Tea Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Hot Tea And Drinks. Fennel Tea is very famous in desi people. At KFoods you can find Fennel Tea and all the urdu recipes in a very easiest way.

Fennel Tea

Fennel Tea in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Hot Tea And Drinks.

مزید گرم مشروبات ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment