فالسے اچھی طرح سے دھو کر صاف کرلئے جائیں اور پھر ایک دیگچی میں فالسے ڈال کر اس قدر پانی ڈالیں کہ فالسے ان میں اچھی طرح سے ڈوب جائیں۔ اس کے بعد انھیں ہلکی آنچ پر پکا لیا جائے اور جب آپ دیکھیں کہ فالسے گل گئے ہیں تو اتار کر ٹھنڈا کرلیا جائے اور پھر فالسوں کو ہاتھ کی مدد سے اچھی طرح سے مسل لیں اور ململ کے صاف کپڑے میں ڈال کر پوٹلی سی بنالی جائے اور پھر پانی کو بھی ململ کے کپڑے سے چھان لیا جائے۔ اس رس میں پوٹلی کو انگلیوں کی مدد سے دبائیں تاکہ فالسوں کا رس نکل جائے۔ دوسری پتیلی میں پانی اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ تک کے لئے پکائیں اور پھر اسی شیرے میں فالسے کا رس شامل کرلیا جائے۔ تقریبا دس منٹ تک اسے مزید پکائیں اور پھر چولہے پر سے اتار لیا جائے۔ اسکوائش ٹھنڈا ہو جائے تو سٹرک ایسڈ ڈال کر چمچ سئ اچھی طرح ہلاتے رہیں۔ تھوڑے سے پانی (جو کہ ٹھنڈا ہو) میں پوٹاشیم میٹا بائی سلفیٹ ڈآل کر اچھی طرح ملائیں اور اسے بھی اسکوائش میں ملا دیا جائے۔ ایک ہفتہ کے دقفے کے بعد اسے استعمال کریں۔ نہایت ہی عمدہ ترین اور لزت سے بھر پور اسکوائش تیار ہے۔