Dum Aloo Masala Recipe in Urdu

Find delicious Dum Aloo Masala recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Dum Aloo Masala recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Dum Aloo Masala recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Dum Aloo Masala
chef Recommended By Chef
time-clock 00.15 To Prep
time-clock 00.30 To Cook
As Desired Servings
Tips About Recipe

3935 Views 0 Comments

دم آلو مصالحہ
اجزاء:
•آلو گول_____ 1 کلو
•تیل_____ حسب ضرورت
•ٹماٹر کا پیسٹ_____ 4 کھانے کے چمچ
•گرم پانی_____ آدھ کپ
•لونگ_____ 4 عدد
•کالی مرچ_____ 6 عدد
•دار چینی_____ 2 انچ کا ٹکڑا
•نمک_____ 2 چائے کے چمچ
•پیاز(باریک کٹی ہوئی) _____ 2 بڑی
•دہی_____ 250گرام
•ہری مرچیں_____ حسب ضرورت بیچ سے کٹی ہوئی
•تیز پات_____ 4 عدد
•چھوٹی الائچی_____ 4 عدد

پیسٹ بنانے کے لئے:
•پیاز بڑی_____ 1 عدد
•ادرک پسی ہوئی_____ 25گرام
•لونگ_____ 4 عدد
•بڑی الائچی_____ 1
•ثابت دھنیا_____ 1 چائے کا چمچہ
•ثابت مرچ_____ 2
•چاوتری_____ 1 چٹکی
•لہسن (پسا ہوا) _____ 12 چوے
•کالی مرچ( پسی ہوئی) _____ 2
•دار چینی_____ 2 انچ کا ٹکڑا
•خشخاش_____ 1 چائے کا چمچہ
•کالا زیرہ_____ 1 چائے کا چمچہ
•ہلدی_____ 1 چائے کا چمچہ
•جائفل_____ 1 چٹکی

ترکیب:
آلو ؤں کو کھرچ کر دھو کر صاف کیجئے۔
اب تمام آلوؤں کو ایک کانٹے سے گودھ دیجئے۔
ایک پتیلی میں اتنا پانی ڈالیے کہ آلوڈوب جائیں۔
اس پانی میں ایک چائے کا چمچہ نمک ڈال دیجئے۔
آلوؤں کو دو گھنٹے کے لئے بھیگا رہنے دیں۔
آلوؤں کو نکال لیجئے اور کسی صاف کپڑے سے خشک کر لیجئے ۔
کڑھائی میں تیل ڈالیے اور اسے خوب کڑکڑائیں اتنا کہ ڈبل روٹی کاٹکڑا ڈالا جائے تو آدھے منٹ میں سرخ ہو جائے ۔
اب آلوؤں کو سرخ تل کر کسی برتن میں نکال لیجئے۔
ایک پتیلی میں کٹی ہوئی پیاز اور تمام مصالحے ڈال کر بھون لیجئے۔
آپ نے جو پیسٹ تیار کر رکھا ہے وہ بھی اس مصالحے میں شامل کر کے دس منٹ تک بھونیے اس میں دہی اور ٹماٹر کا گودا شامل کر دیجئے ، ساتھ میں نمک بھی ڈالیے اور ہلکے ہلکے بھونتے رہیے۔
اب اس میں آلو اور ہری مرچ اور تھوڑا ساپانی ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے دم پر چھوڑ دیں ۔
لذیذ ”دم آلو“ تیار ہیں، پیش کرنے سے پہلے گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا چھڑک دیں ۔
Posted By: Komal Khan, Mansehra

Find out the Dum Aloo Masala Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Dum Aloo Masala is very famous in desi people. At KFoods you can find Dum Aloo Masala and all the urdu recipes in a very easiest way.

Dum Aloo Masala

Dum Aloo Masala in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

Reviews & Comments