Dhuwan Dahi Gosht Recipe in Urdu

Find delicious Dhuwan Dahi Gosht recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Dhuwan Dahi Gosht recipe is one of the common and most searched dishes in the Beef & Mutton recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Dhuwan Dahi Gosht recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Dhuwan Dahi Gosht
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

223 Views 0 Comments

دھواں دہی گوشت
اجزاء:
گوشت اُبالنے کے لیے:
مٹن (بکرے کا گوشت) 1 کلو
پیاز کا پیسٹ 1 کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
نمک 1 چائے کا چمچ
پانی 4 کپ
گریوی کے لیے:
گھی 3 کھانے کے چمچ
دہی 1 پیکٹ
ٹماٹر 2 سے 3 عدد (باریک کٹے ہوئے)
لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
دہی مکسچر کے لیے:
دہی ½ کپ
نمک 1 چائے کا چمچ
زیرہ 1 چائے کا چمچ
گارنش کے لیے:
پیاز کے رنگ
پودینے کے پتے
ہری مرچیں
ادرک باریک لمبی کٹی ہوئی
دھواں دینے کے لیے:
گرم کوئلے کے 1 تا 2 ٹکڑے
تیل 1 چائے کا چمچ
ترکیب:
مرحلہ 1: گوشت گلائیں
ایک گہرے برتن میں مٹن، پیاز کا پیسٹ، ادرک لہسن پیسٹ، نمک اور پانی شامل کریں۔ اچھی طرح اُبال آنے دیں، پھر ڈھکن لگا کر درمیانی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ گوشت مکمل طور پر گل جائے۔

مرحلہ 2: مزیدار گریوی تیار کریں
اب ٹماٹر شامل کریں اور ڈھک کر اتنا پکائیں کہ وہ نرم ہوجائیں۔ ٹماٹر کی کھال نکال دیں۔ گھی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ پھر دہی ڈالیں اور 3 سے 4 منٹ تک بھونیں۔
اس کے بعد لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر شامل کریں۔ مسلسل پکاتے رہیں یہاں تک کہ گھی اوپر آجائے اور مصالحہ خوب بھن جائے۔

مرحلہ 3: دہی مکسچر بنائیں
ایک پیالے میں دہی، نمک اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں تاکہ ہموار آمیزہ تیار ہوجائے۔

مرحلہ 4: ڈش سجائیں
سرونگ ڈش میں تیار شدہ گوشت نکالیں۔ اس کے اوپر دہی والا مکسچر ڈالیں۔ پھر پیاز کے رنگ، پودینہ، ہری مرچیں اور ادرک کے لچھے خوبصورتی سے سجا دیں۔

مرحلہ 5: دھواں لگائیں
ایک چھوٹی المونیم کی پیالی میں گرم کوئلہ رکھ کر ڈش کے درمیان میں رکھیں۔ کوئلے پر ایک چائے کا چمچ تیل ڈالیں اور فوراً ڈش کو ڈھکن سے بند کردیں۔
1 سے 2 منٹ تک دھواں جذب ہونے دیں۔ یہی دھواں اس ڈش کی اصل جان ہے۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Dhuwan Dahi Gosht Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Dhuwan Dahi Gosht is very famous in desi people. At KFoods you can find Dhuwan Dahi Gosht and all the urdu recipes in a very easiest way.

Dhuwan Dahi Gosht

Dhuwan Dahi Gosht in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

Reviews & Comments
Get Alerts