Dhaba Style Mutton Keema Recipe in Urdu

Find delicious Dhaba Style Mutton Keema recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Dhaba Style Mutton Keema recipe is one of the common and most searched dishes in the Eid-ul-Adha Special recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Dhaba Style Mutton Keema recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

4441 Views 0 Comments

ڈھابہ اسٹائل مٹن قیمہ
اجزاء:
1 سے 2 عدد تیز پات
2 سے 3 عدد سبز الائچی
2 سے 3 عدد لونگ
2 چائے کا چمچ زیرہ
3 عدد باریک کٹی ہوئی پیاز
ایک چائے کا چمچ پسا ہوا لہسن
ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی ادرک
1 سے 2 کھانے کے چمچ مکھن
2 سے 3 عدد باریک کٹی ہوئی ہری مرچ
آدھا کپ باریک کٹی ہوئی شملہ مرچ
½ چائے کا چمچ ہلدی
ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ
ایک چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر
ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر
نمک حسبِ ضرورت
آدھا کلو مٹن قیمہ
تیل حسبِ ضرورت
3 عدد ٹماٹر کا بنا ہوا پیسٹ
آدھا لیموں کا رس
ہرا دھنیا گارنش کے لئے
ہری مرچی باریک کٹی ہوئی گارنش کے لئے
ادرک باریک کٹی ہوئی گارنش کے لئے
ایک چمچ مکھن گارنش کے لئے
ترکیب:
• ڈھابہ اسٹائل مٹن قیمہ بنانے کے لئے سب سے پہلے ایک بڑے فرائی پین میں تھوڑا تیل ڈالیں۔
• اب اس میں تیز پات کا پتہ، سبز الائچی، زیرہ اور لونگ ڈال کر اسے ہلکا فرائی کریں کہ خوشبو اُٹھنے لگے۔
• اب اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
• پھر ادرک لہسن کا پیسٹ اور مکھن شامل کریں اور اسے اچھی طرح بھون لیں۔
• اب اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور باریک کٹی ہوئی شملہ مرچیں ڈال کر فرائی کریں۔
• پھر اس میں تھوڑا پانی شامل کر کے ساتھ ہلدی، نمک، پسی لال مرچ، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر شامل کر کے چلائیں۔
• جب مصالحے اچھی طرح یکجان ہو جائیں تو اس میں مٹن قیمہ شامل کریں اور اچھی طرح بھون لیں۔
• پھر قیمے میں ٹماٹر کا پیسٹ یا پسہ ہوا ٹماٹر ڈالیں ساتھ ایک عدد لیموں کا رس نچوڑ کر اسے پکائیں۔
• کچھ دیر بعد جب اس سے پانی خشک ہو جائے تو اس کو ادرک اور ہرے دھنیے سے گارنش کر کے گرما گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔
• لیجیئے تیار ہے مزیدار مصالحے والا ڈھابہ اسٹائل مٹن قیمہ جو کھائے تعریف کئے بنا نہ رہ پائے۔
Posted By: Iqtedar, Karachi

Find out the Dhaba Style Mutton Keema Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Eid-ul-Adha Special. Dhaba Style Mutton Keema is very famous in desi people. At KFoods you can find Dhaba Style Mutton Keema and all the urdu recipes in a very easiest way.

Dhaba Style Mutton Keema

Dhaba Style Mutton Keema in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Eid-ul-Adha Special.

Reviews & Comments