4کپ میدہ ، 1چائے کا چمچہ نمک اور 1 کھانے کا چمچہ چینی کو چھان کر ان کے درمیان میں جگہ بنائیں اور 1کپ پانی سے گوندھیں ۔
اب اس پر تیل لگا کر ڈھک دیں اور گیلے کپڑے سے ڈھک کر 30منٹ کے لیے چھوڑدیں ۔
پھر ڈو کے 8بالز بنالیں اور ہرپیڑے پر تیل لگا دیں ۔
اب یک پیڑے کو پھیلا کر اس میں تھوڑی سی تیار فلنگ ڈالیں اور دوبارہ رول کرکے اسکوئز کی شکل دیں ۔
پھر اس کی دوبارہ بال بناکر پیڑے پر تیل لگالیں اور ڈھک کر 30منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔
پھر پتلے پراٹھے بناکر درمیان میں جگہ بنادیں اور آخر میں پراٹھو ں کو گرم گھی میں ڈیپ فرائی کرلیں۔