ایک پین میں ایک انچ کا ٹکڑ ا دار چینی، 2/1کلو دودھ اور ایک عدد لیموں ک چھلکے ڈال کر ابال لیں۔اُبال آجائے تو اسے چھان کر لیموں کے چھلکے الگ کرلیںاور ایک طرف رکھ دیں۔اب ایک مکسنگ باﺅل میں 4عدد انڈے کی زردی، 2/1کپ آئسنگ شوگر مکس کرکے پھینٹ لیں۔ جب وہ فلٹی ہوجائے تو دودھ کے آمیزے میں شامل کرلیں اور اس میں ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچہ کارن فلور اور ایک چٹکی کٹی ہوئی جائفل مکس کرکے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔پھر اسے اوون پروف سانچے میں ڈالیں اور پہلے سے گرم اوون میں200ڈگری سینٹی گریڈ پر رنگ آنے تک بیک کرلیں۔کلر آجائے تو نکال کرٹھنڈا کرلیں اور سرو کرلیں۔