٭ بلینڈر میں ایک چمچ کریم جو بھی بازار سے مل جائے وہ ڈالیں ساتھ ہی ایک کپ دودھ شامل کر کے اچھی طرح ملالیں۔
٭ پھر اس میں پسی ہوئی چینی، کالی مرچ، چاٹ مصالحہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں
٭ اب باریک کٹے ہوئے سیب، خربوزہ، پپیتا، کیلے اور چیکو کے ٹکڑے ڈالیں۔ ان کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔
٭ کھانے سے قبل ایک لیموں کا رس ڈال کر سروو کیجئے۔
ٹپ
٭کریم کوئی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
٭لیموں کا رس دودھ کے ساتھ نہ ڈالیے گا۔
٭پھلوں میں صرف کیلا اور سیب بھی ڈال سکتی ہیں۔