Corn Soup Recipe in Urdu

Find delicious Corn Soup recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Corn Soup recipe is one of the common and most searched dishes in the Soup recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Corn Soup recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

4207 Views 0 Comments

کارن سوپ
اجزاء:
سردیاں آگئی ہیں اور جگہ جگہ سوپ کے اسٹال لگنے شروع ہوگئے ہیں، کیونکہ ہمارے یہاں بچے بوڑھے نوجوان سب کو ہی کارن سوپ بہت پسند ہے۔ اکثر خواتین گھر میں بھی بناتی ہیں لیکن اس میں ویسا ذائقہ نہیں آپاتا جیسا کہ بازار والے سوپ میں ہوتا ہے۔

اسلیئے آج ہم آپ کو سکھائیں گے گھر میں کارن سوپ بنانے کا ایسا طریقہ جس کے بعد آپ بازار کا سوپ بھول جائیں گے، تو آئیے شروع کرتے ہیں
ترکیب:
۔ ایک کڑاہی میں 3 سے 4 چمچ تیل ڈال کر اس میں 1 پاؤ چکن (1 بڑا پیس بنا ہڈی کا باقی ہڈی والا) اور 1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر دیں اور ساتھ میں اس میں 2 بڑی الائچیاں بھی ڈال کر 10 منٹ تک بھونیں

۔ اب اس دیگچی میں پانی ڈال کر چکن کو ابال لیں، جب چکن اُبل جائے تو اسے نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں اور بچے ہوئے پانی کو دیگچی میں چولہے پر ہی رہنے دیں

۔ اب اس پانی میں سبزیاں (مٹر ابلے ہوئے، گاجراور شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی) شامل کریں

۔ ابلی ہوئی مرغی کے ریشے کر کے اسے بھی سوپ میں ڈال دیں

۔ اسکے بعد 1 چمچ نمک، ½ چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر پکائیں، پھر 3 چمچ کارن فلاور کو پانی میں گھول کر اس میں شامل کریں اور چولہے کو تیز کردیں

۔ اب 4 چمچ سرکہ، 2 چمچ سویا ساس اور4 چمچ چلی ساس ڈال کر ہلائیں، جب سوپ گاڑھا ہونے لگے تو اس میں 2 انڈوں کو پھنٹ کر ڈالیں اور اچھے سے اسکی پکائی کریں

۔ جب انڈا اچھی طرح پک جائے اور سوپ بھی گاڑھا ہوجائے تو چولہے کو بند کر کے مزیدار سوپ سب کو پلائیں اور خود بھی پیئں۔
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Corn Soup Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Soup. Corn Soup is very famous in desi people. At KFoods you can find Corn Soup and all the urdu recipes in a very easiest way.

Corn Soup

Corn Soup in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Soup.

Reviews & Comments