Chullu Kabab Recipe in Urdu

Find delicious Chullu Kabab recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chullu Kabab recipe is one of the common and most searched dishes in the Iftar Items recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chullu Kabab recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2650 Views 0 Comments

چلو کباب
اجزاء:
جب بھی کسی ریسٹورنٹ میں جائیں اور چلو کباب منگوائیں تواسے کھانے میں تو بہت مزا آتا ہے لیکن اس کا بل جیب پر خاصا بھاری پر جاتا ہے۔ ایسے میں ہم آپ کی اس مشکل کو حل کرتے ہوئے ان کبابوں کی مزیدار ریسیپی یہاں آپ سے شئیر کر رہے ہیں جس کا منفرد ذائقہ سب کو اس کا دیوانہ بنادے۔
چکن کا قیمہ آدھا کلو
پیاز 2 عدد
لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
دارچینی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کُٹا ہوا دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ
کشمیری لال مرچ 1 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
کُٹی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
ہلدی 1 چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کا چورا 2 کھانے کے چمچ
بلیو بینڈ مارجرین 1 کھانے کا چمچ
ترکیب:
پیاز کو باریک چوپ کر کے اس کو نچوڑ لیں تاکہ اس کا پانی نکل جائے۔ اب قیمے میں تمام اجزاء ملا کر یک جان کر لیں۔ اور تھوڑی دیر کے لئے سیٹ ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اب چپٹی اسٹکس پر اس قیمے کو پھیلا کر سیخ کباب کی طرح لمبائی میں لگائیں اپنے پین کے حساب سے لمبائی رکھیں اور اس کو دب کر چپٹا کر لیں۔ اسی طرح سارے کباب بنا لیں ۔ اب باری باری گرل پیں میں یا فرائنگ پین میں برش کی مدد سے تیل لگا کر ان کو اچھی طرح سینک لیں۔ آپ کے مزیدار چلو کباب تیار ہیں ۔
چاول بنانے کا طریقہ
ایک کپ چاول آدھا گھنٹہ بھگو دیں۔ اب بھیگے ہوئے چاولوں کو چولہے پر چڑھادیں اس میں نمک، تیز پات، دارچینی کی دو اسٹکس، 4 عدد لونگیں اور ذرا سا تیل دال کر ابال لیں۔ اب ایک پین میں دو کھانے کے چمچ بلیو بینڈ اور ایک چمچ پانی ڈال کر اس کوپگھلا لیں، اب اس میں یہ ابلے ہوئے چاول ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اوپر سے ایک چٹکی زعفران پانی میں بھگو کر اس پر ڈال دیں۔ چاول تیار ہیں۔
اب گرل پین میں ہی ہلکا سا آئل لگا کر اس میں پیاز کے لچھے، ٹماٹر کے قتلے اورہری مرچ رکھ کر گرل کر لیں۔
اب ایک اچھے پلیٹر میں ایک طرف چاول ایک طرف گرل کی ہوئی سبزیاں اور ان کے اوپر کباب سجا دیں ۔آپ کا شاندار ڈنرپلیٹر تیار ہے۔
Posted By: Afshan, Lahore

Find out the Chullu Kabab Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Chullu Kabab is very famous in desi people. At KFoods you can find Chullu Kabab and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chullu Kabab

Chullu Kabab in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

Reviews & Comments