دیگچی میں مرغی کے ٹکڑے، سرکہ، زردے کا رنگ، لہسن، ادرک اور نمک ملا کر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے مرغی کے ٹکڑے تل کر نکال لیں۔ ایک دیگچیہ میں 2 کھانے کے چمچے تیل گرم کرکے پیاز بادامی کریں، اس میں مرغی اور باقی اجزاء ڈال کر دم پر رکھ دیں۔