چکن ویجیٹیبل رول
اجزاء:
•چکن بونلیس_____ 400 گرام
•آئل_____ 3 کھانے کے چمچ
•ادرک لہسن کا پیسٹ_____ آدھ کھانے کا چمچ
•پیاز_____ 25 گرام
•بند گوبھی_____ 50 گرام
•شملہ مرچ_____ 25 گرام
•گاجر_____ 50 گرام
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•سویا سوس_____ 2 کھانے کے چمچ
•سرکہ_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
•کالی مرچ_____ پیسی ہوئی 1 چائے کا چمچ
•سفید مرچ_____ پیسی ہوئی 1 چائے کا چمچ
•چینی_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
•ہرا دھنیا_____ (چوپ) 5گرام
•ہری پیاز_____ 5گرام
•اوریگانو پاؤڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•انڈا_____ 1 عدد
ترکیب:
پین میں آئل، ادرک لہسن کا پیسٹ چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں پھر پیاز بندگوبھی، شملہ مرچ،گاجر،نمک،سویاسوس،سرکہ،کالی مرچ،سفید مرچ،چینی ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں پھر ہرا دھنیا، ہری پیاز اوریگانو پاؤڈر ڈال لیں۔رول کا مصالحہ تیار ہے۔
اب ایک رول پٹی کو ڈبل کر کے مصالحہ بھر لیں اور انڈے سے رول پٹی کو بند کر لیں۔
اب ایک برتن میں آئل ڈال کرلائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
Posted By: saima, Larkana