Chicken Rezala Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Rezala recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Rezala recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Rezala recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Rezala
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

107 Views 0 Comments

ریزالہ چکن
اجزاء:
چکن میرینیشن کے لیئے:
چکن 1 کلو
دہی 1 کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
نمک 1چائے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
کاجو پیسٹ کے اجزاء:
کاجو 1/4 کپ
خشخاش 1 کھانے کا چمچ
پانی 1/4 کپ

ریزالہ چکن بنانے کے لیئےء:
تیل 1/4 کپ
گول صابت لال مرچیں (خشک) 8-10
لونگ 8-9
دار چینی سٹیکس 2
پیاز کا پیسٹ دیڑھ کپ
چکن(میرینیٹ کیا ہوا)
زعفران 2 چٹکی
دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
نمک 1چائے کا چمچ
جیفل پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ
پانی 1 کپ
تیارکاجو پیسٹ
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
ترکیب:
٭ سب سے پہلے ایک بڑے باؤل میں چکن ڈالیں اور اس میں دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور سفید مرچ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ اسے تقریباً بیس منٹ کے لیے رکھ دیں تاکہ مصالحے چکن میں اچھی طرح جذب ہو جائیں۔
٭ اب کاجو اور خشخاش کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ بلینڈر میں ڈال کر نرم پیسٹ تیار کر لیں۔ اسی طرح پیاز کو بھی بلینڈ کر کے اس کا ہموار پیسٹ بنا لیں۔
٭ ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور اس میں ثابت لال مرچ، لونگ اور دار چینی ڈال کر خوشبو آنے تک ہلکا سا بھونیں۔ پھر پیاز کا پیسٹ شامل کریں اور چند منٹ پکائیں تاکہ اس کا کچا پن ختم ہو جائے۔
٭ اب میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور درمیانی آنچ پر اچھی طرح بھونیں۔ اس کے بعد زعفران، دھنیا پاؤڈر، نمک اور جائفل پاؤڈر شامل کر کے مزید چند منٹ پکائیں۔
٭ جب مصالحہ اچھی طرح مکس ہو جائے تو اس میں حسبِ ضرورت پانی ڈال کر برتن ڈھانپ دیں اور چکن کو گلنے تک پکنے دیں۔
٭ آخر میں تیار کیا ہوا کاجو اور خشخاش کا پیسٹ شامل کریں اور ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ تیل اوپر آنے لگے۔
٭ مزیدار ریزالہ چکن تیار ہے، اوپر سے تازہ ہرا دھنیا چھڑک کر گرم گرم نان یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Chicken Rezala Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Chicken Rezala is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Rezala and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Rezala

Chicken Rezala in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

Reviews & Comments
Get Alerts