Chicken Masala Recipe in Urdu

Chicken Masala
Recommended By Chef 00.15 To Prep
4 Servings 00.40 To Cook
Tips About Recipe 1711 Views
0 Comments

چکن مصالحہ

اجزاء:
•مرغی کا گوشت_____ 1کلو گرام
•تیل_____ 1/2 کپ
•پیاز(سلائس کا ٹ لیں) _____ 3عدد
•کڑی پتے_____ 1/2کپ
•نمک_____ حسب ذائقہ
•ہرادھنیا_____ 1کپ(باریک چوپ کرلیں)
•ادرک_____ 2انچ کا ٹکڑا
•لہسن کے جوئے_____ 6-8عدد
•رائی_____ 3/4چائے کے چمچے
•ثابت سیاہ مرچیں_____ 1چائے کا چمچہ
•سرخ مرچ پاؤڈر_____ 1کھانے کا چمچہ
•دھنیا پاؤڈر_____ 3کھانے کے چمچے
•ہلدی پاؤڈر_____ 1/2چائے کے چمچے
•ناریل(کش کیا ہوا) _____ 1/2کپ
•خشخاش_____ 1کھانے کا چمچہ

مرغی کے گوشت کو نیم گرم پانی میں ایک چٹکی نمک ڈال کر تھوڑی دیر بھگودیں۔
نیم گرم پانی سے گوشت کو نکال کر اچھی طرح دھولیں ۔
ادرک ‘لہسن‘رائی ‘زیرہ اور سیاہ مرچوں کو ایک ساتھ پیس کررکھیں۔
سرخ مرچ پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر اور 1/4کپ پانی کو مکس کرلیں۔
تازہ کش کیا ہوا ناریل اور خشخاش کو باریک پیسٹ کی شکل میں پیس لیں۔
سوس پین میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
کڑی پتے اور نمک ڈال کر اس میں ادرک‘لہسن والا پیسٹ شامل کریں۔
ہلدی پاؤڈر‘سرخ مرچ پاؤڈر والا پیسٹ ڈال کر 2-4منٹ تک فرائی کرنے کے بعد گوشت شامل کرکے5منٹ تک مزید فرائی کریں۔
ٹماٹر اور ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر ڈھک کر10-15منٹ تک پکائیں۔
گوشت گل جانے پرناریل اور خشخاش کا پیسٹ شامل کرکے درمیانی آنچ پر5منٹ تک پکائیں۔ہرادھنیا چھڑک کر آنچ سے اُتارلیں نان کے ساتھ سروکریں۔

Posted By: Amna, karachi

Find out the Chicken Masala Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Chicken Masala is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Masala and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Masala

Chicken Masala in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

مزید مرغ روغن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment