Chicken Masala Rice Recipe in Urdu

Chicken Masala Rice
Recommended By Chef 00.20 To Prep
2 Servings 00.40 To Cook
Tips About Recipe 172 Views
0 Comments

چکن مصالحہ رائس

اجزاء:
•چکن بونلیس(جولین کٹنگ)_____ 200گرام
•چاول_____ 400گرام
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•کالی مر چ پسی ہوئی_____ ڈیڑ ھ چائے کا چمچ
•لیموں کا رس_____ 1 کھانے کاچمچ
•کارن فلور_____ 2 کھانے کے چمچ
•ادرک لہسن پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•کھانے کا تیل_____ 2 کھانے کے چمچ
• پیازچوپ کیا ہوا_____ آدھ پیاز
• ہری مر چ چوپ کی ہوئی_____ 2 عدد
•لہسن چوپ کیا ہوا_____ 4 جوئے
•لال شملہ مر چ_____ چو پ کی ہوئی آدھی
•سبز شملہ مر چ_____ چو پ کی ہوئی آدھی
•ٹماٹر_____ 1 عدد
•لال مر چ پسی ہوئی_____ 1 چائے کا چمچ
•سویا سو س_____ 1 کھانے کا چمچ
•چلی سوس_____ 1 چائے کا چمچ
•ہری پیاز_____ بطور گارنش

ایک برتن میں چکن لیں اس میں نمک،کالی مرچ پسی ہوئی ،لیموں کا رس ،کارن فلور اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کراچھی طرح ملا لیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر شیلو فرائی کر لیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ لیں اوراس میں پیازاور ہری مرچ ڈا ل کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔
اب اس میں لہسن ،لال شملہ مرچ ،سبز شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈا ل کر ہلکا سا پکا لیں ۔
اب اس میں چکن ڈال کر نمک،لال مرچ پسی ہوئی ،کالی مر چ پسی ہوئی ،سویا سوس ،چلی سوس اور اُبلے ہوئے چاول ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں ۔
ہرا پیاز بطور گارنش استعمال کر لیں ۔
آپکے مزیدار چکن مصالحہ رائس تیار ہیں ۔

Posted By: Hina, Lahore

Find out the Chicken Masala Rice Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Eid Special. Chicken Masala Rice is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Masala Rice and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Masala Rice

Chicken Masala Rice in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Eid Special.

مزید عید اسپیشل ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment