CHICKEN MAQLOOBA Recipe in Urdu

Find delicious CHICKEN MAQLOOBA recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. CHICKEN MAQLOOBA recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating CHICKEN MAQLOOBA recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

CHICKEN MAQLOOBA
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

917 Views 0 Comments

چکن مقلوبة
اجزاء:
1 عدد بڑی پیاز = چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
10 -12 لہسن کے جوے
ہری مرچیں = 6 عدد
مرغی = 1 کلو
ثابت گرم مصالحہ
عربی مصالحہ = 1 کھانے کا چمچ
بینگن، شملہ مرچ، ٹماٹر، گاجر، آلو، پیاز = تمام سبزیاں ایک عدد بڑے سائز کی، سب کو چھیل کر گول سلائز میں کاٹ لیں
باسمتی چاول = 1 کلو (دس منٹ کے لئے بھگو دیں)
سویا ساس = 1 کھانے کا چمچ
فوڈ کلر = تھوڑا سا
تیل
ترکیب:
سب سے پہلے ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے کٹی ہوئی پیاز سرخ کریں اور ثابت گرم مصالحہ اور نمک ڈال کر مرغی ڈال دیں اور بھون کر ابالیں۔ تھوڑی دیر پکانے کے بعد مرغی نکال کر الگ رکھ دیں۔

پہلے سے بھیگے ہوئے چاولوں کو اسی دیگچی کے پانی میں ڈال کر ابالیں اور ٣٠ منٹ تک ڈھکن بند کر کے پکائیں۔

ایک پیالے میں سویا ساس، چٹکی بھر فوڈ کلر اور چٹکی بھر نمک ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو مرغی پر اچھی طرح لگا کر مرغی کو تلیں۔

اب ایک بڑے منہ کی دیگچی میں تھوڑی سی تلی ہوئی سبزیاں بچھائیں اور ان پر چاول ڈال دیں۔ پھر تہہ در تہہ چاول اور سبزیاں رکھتے جائیں۔ سب سے اوپر تلی ہوئی مرغی رکھ کر بچی ہوئی سبزیوں سے گارش کر دیں۔ چاہیں تو تھوڑا سا فوڈ کلر بھی چاول پر ڈال دیں۔ گرما گرم پیش کریں
Posted By: khush bakht, karachi

Find out the CHICKEN MAQLOOBA Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. CHICKEN MAQLOOBA is very famous in desi people. At KFoods you can find CHICKEN MAQLOOBA and all the urdu recipes in a very easiest way.

CHICKEN MAQLOOBA

CHICKEN MAQLOOBA in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

Reviews & Comments