Chicken Lasagna Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Lasagna recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Lasagna recipe is one of the common and most searched dishes in the Italian Food recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Lasagna recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

4903 Views 0 Comments

چکن لزانیہ
اجزاء:
ریسٹورنٹ میں چکن لازانیہ تو شوق سے کھاتے ہیں لیکن گھر میں اس کو بناء اوون کے بنانے کی ترکیب آج ہم آپ کو بتاتے ہیں، ساتھ ہی شیف مبشر کی بتائی ہوئی ترکیب بھی آپ کو کے فوڈز میں بتاتے ہیں تاکہ آپ بھی اپنے بچوں کے لیے یہ مزیدار ڈش گھر پر ہی بنا لیں۔

اجزاء:
٭ کیچپ ایک کپ،
٭ لازانیہ شیٹس ایک ڈبہ،
٭ چکن کا قیمہ،
٭ چیڈر چیز،
٭ نمک،
٭ کالی مرچ،
٭ لال مرچ،
٭ پیاز کٹی ہوئی 1 ،
٭ میدہ،
٭ خمیر،
٭ دودھ،
٭ مکھن۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے ایک کھلے منہ کے برتن میں 1 جگ پانی اور 2 چمچ نمک ڈال کر اچھی طرح ابالیں اور اس میں لزانیہ شیٹس ڈال کر ان کو ابال کر رکھ لیں۔
٭ اب ایک کڑاہی میں آئل ڈالیں، پیاز کو فرائی کریں اور اس میں مرغی کا قیمہ ڈال کر اچھی طرح اس کو پکائیں اور 20 منٹ کے بعد ایک کپ کیچپ، ایک چمچ لال مرچ، ایک چمچ کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کردیں۔
٭ یوں آپ مرغی کا قیمہ اچھی طرح پکالیں۔
٭ ایک پتیلی میں مکھن ڈال کر اس کو پگھلائیں، ساتھ ہی اس میں معدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اب تھوڑا تھوڑا دودھ ڈال کر اس کو پھینٹ لیں اور گاڑھا دودھ تیار ہو جائے تو اس کو تھوڑا ٹھنڈا کرلیں۔ خیال رہے کہ دودھ کی مقدار 2 کپ ہی ہو۔
٭ اب ایک بیکنگ ٹرے میں اچھی طرح آئل کا سپرے کرلیں۔
٭ پھر 1 کپ گاڑھے دودھ کو بیکنگ ٹرے میں ڈالیں۔
٭ اب قیمے کی ایک تہہ ڈش میں لگائیں، پھر لازانیہ شیٹس، پھر کیچپ، پھر تھوڑا سا گاڑھا دودھ ڈالیں یوں ہر چیز کی 3 سے 4 تہیں لگائیں۔
٭ اس کے بعد سب سے اوپر چیڈر چیز کی تہہ لگادیں۔
٭ اب پریشر کُکر میں ایک جالی رکھیں اور بیکنگ ڈش کو اس پر رکھ کر ککر کا ڈھکن بند کردیں پھر 40 منٹ بعد دیکھیں آپ کا لزانیہ بن کر تیار ہے۔

شیف کا طریقہ:
شیف مبشر نے لازانیہ کو مٹی کے اوون میں بھی بنانے کا طریقہ بتایا ہے، ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Chicken Lasagna Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Italian Food. Chicken Lasagna is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Lasagna and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Lasagna

Chicken Lasagna in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Italian Food.

مزید اٹالین کھانے ریسیپیز
Reviews & Comments