پیاز کو باریک کاٹ لیں۔ لہسن کو کچل کر رکھ لیں۔ ٹماٹر کو صاف دھو کر بلینڈ کرلیں۔
چکن کو دھو کر چھلنی میں رکھ لیں،بیگن کی سلائسز کاٹ کر نمک ملے ٹھنڈے پانی میں رکھ لیں۔
پین میں چار کھانے کے چمچ ڈالڈا کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں پیاز اور لہسن کو ہلکا سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں ٹماٹر کاپیسٹ ، یخنی، نمک اور کالی مرچ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
علیحدہ فرائینگ پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ ڈالڈا کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں تیز آنچ پر چکن کو پانچ سے سات منٹ فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اسی فرائینگ پین میں بینگن کو دوین منٹ فرائی کرکے رکھ لیں۔
ٹماٹر کی گریوی کو پندرہ سے بیس منت پکانے کے بعد اس میں فرائی کی ہوئی چکن ڈال دیں ۔ اس کے پانچ سے سات منٹ کے بعد فرائی کئے ہوئے بینگن ڈال کر حسب پسند گریوی گاڑھی ہونے تک پکالیں۔
ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک دیں اور ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔