چکن چپلی فرائی
اجزاء:
بون لیس چکن: ½ کلو
کٹا دھنیا، زیرہ: 2 کھانے کے چمچ
کُٹا انار دانہ: 1 کھانے کا چمچ
باریک کٹی ہری مرچیں: 3 سے 4 عدد
باریک کٹا ہرا دھنیا: 2 کھانے کے چمچ
باریک کٹی پیاز: 1 عدد
باریک کٹا ٹماٹر: 1 عدد
کُٹی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ
بیسن: ¾ کپ
اجوائن: ¾ چائے کا چمچ
ادرک لہسن: 1 کھانے کا چمچ
سوڈا: 2 چٹکی
پسی لال مرچ: 1 چائے کا چمچہ
تیل: فرائی کے لئے
ترکیب:
قیمے میں انار دانے کے علاوہ تمام اجزاء ڈال کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں، آخر میں انار دانہ شامل کریں کباب کا شیپ دیں اور گرم تیل میں فرائی کر لیں۔
Chef Samina Jalil,Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi
Add Your Recipe