ایک بڑے باﺅل میں چکن کا قیمہ، انڈا، تکہ مصالحہ ، ڈب روٹی کا سلائس بھگو لیں، پیاز باریک کٹی ،نمک ، ووسٹر شائس ساس اور کری پاﺅٓڈر ملا کر چوپر میں پیس لیں۔
ایک فلیٹ ٹرے میں تھوڑا تیل لگائیں اور اس پر چوپ کیا ہوا قیمہ جمادیں، سطح بالکل ہموار کرلیں تھوڑی موٹی روٹی سی بن جائے۔
پہلے سے گرم اوون میں رکھ کر بارہ سے پندرہ منٹ تک پکائیں جب پورا پک جائے تو پانی خشک کرلیں۔ٹھنڈا ہونے پر چنکس کاٹ لیں