میدے میں خمیرہ٬ خشک دودھ٬ چینی٬ مکھن٬ انڈے ڈال کر نارمل پانی سے گوندھ لیں اور ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں- چکن کو ابال کر نمک٬ کالی مرچ٬ باریک کٹی شملہ مرچ اور گاجر ڈالیں ہلکا سا فرائی کر کے بن میں بھر لیں اور پندرہ منٹ رکھنے کے بعد 180 ڈگری پر بیک کریں اور اوون میں رکھنے سے پہلے انڈے پھینٹ کر لگا دیں اور 20 منٹ بیک کرنے کے بعد پیش کریں-