مرغی کے قیمے میں اچار اور نمک مکس کر کے کباب بنالیں۔ فرائنگ پین میں تھوڑا تیل ڈال کر دونوں طرف سے سرخ کرلیں۔ اچاری کباب کو بن پر رکھیں پھر تلے آلو سلاد پتہ، پیاز اور ٹماٹر سے سجا کر دوسرے آدھے بن سے ڈھک دیں۔ توے پر تھوڑا مکھن ڈال کر گرم کریں اور اس اچاری بن کباب کو چند سیکنڈ کے لئے سینک لیں اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔