Cheese Stuffed Chicken Kabab Recipe in Urdu

Find delicious Cheese Stuffed Chicken Kabab recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Cheese Stuffed Chicken Kabab recipe is one of the common and most searched dishes in the Snacks And Appetizers recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Cheese Stuffed Chicken Kabab recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Cheese Stuffed Chicken Kabab
chef Recommended By Chef
time-clock 00.15 To Prep
time-clock 00.25 To Cook
3 Servings
Tips About Recipe

2689 Views 0 Comments

چیز بھرے چکن کباب
اجزاء:
•مرغی کا گوشت، بنا ہڈی کے _____آدھ کلو گرام
•کالی مرچ _____ 1چائے کا چمچ
•لال مرچ کُٹی ہوئی _____ 1چائے کا چمچ
•نمک _____حسبِ ذائقہ
•ہلدی پسی ہوئی _____آدھ چائے کا چمچ
•لہسن کا پیسٹ _____ 1چائے کا چمچ
•ادرک کا پیسٹ _____ 1چائے کا چمچ
•دھنیا _____آدھی گٹھی
•ہری مرچیں کٹی ہوئی _____ 2عدد
•موزریلا چیز_____250 گرام
•تیل _____ہاتھوں کو چکنا کرنے کے لئے
•انڈے، پھینٹے ہوئے _____ 2عدد
•نمک اور کالی مرچ _____حسبِ ذائقہ
•دودھ _____ 1کھانے کا چمچ
•دھنیا _____ 1چائے کا چمچ
•ڈبل روٹی کا چُورا _____حسبِ ضرورت
•تیل _____تلنے کے لئے حسبِ ضرورت

ترکیب:
ایک بلینڈر میں چکن کی بغیر ہڈی کی بوٹیاں ڈالیں، ساتھ میں کالی مرچ، نمک، کُٹی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی ہلدی، لہسن ادرک کا پیسٹ، دھنیا اور ہری مرچیں شامل کریں اور ان سب کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔
اب موزریلا چیز کی ٹکیا کو کاٹ کر اس میں سے لمبے لمبے قتلے نکال لیں۔
اپنے ہاتھوں کو گھی لگا کر چکنا کرلیں۔
مرغی کے قیمے سے بنا آمیزہ ہتھیلی پر لے کر ذرا سا پھیلا لیں پھر اس کے بیچ میں موزریلا چیز کا ایک قتلا رکھیں اور قیمے کو اس کے گرد اچھی طرح لپیٹ لیں۔
اب ایک پیالے میں دو انڈے ڈالیں اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر پھینٹ لیں، پھر اس میں دودھ اور دھنیا ڈالیں اور مزید اچھی طرح پھینٹیں۔
اب ایک پیالے میں ڈبل روٹی کا چُورا لیں اس میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ملائیں۔
اب چیز بھرے کباب کو انڈوں کے آمیزے میں ڈبو کر نکالیں اور ڈبل روٹی کے چُورے میں اچھی طرح لتھیڑ لیں تاکہ اس پر مناسب تہہ چڑھ جائے۔
اب ان کبابوں کو فرائنگ پین یا کڑاھی میں اچھی طرح تل لیں، زردی مئال سنہری ہونے پر نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
گرما گرم مزیدار چیز بھرے چکن کباب تیار ہیں، اپنی پسندیدہ چٹنی یا کیچپ کے ساتھ کھائیں۔
Posted By: javeria, Rawalpindi

Find out the Cheese Stuffed Chicken Kabab Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Snacks And Appetizers. Cheese Stuffed Chicken Kabab is very famous in desi people. At KFoods you can find Cheese Stuffed Chicken Kabab and all the urdu recipes in a very easiest way.

Cheese Stuffed Chicken Kabab

Cheese Stuffed Chicken Kabab in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Snacks And Appetizers.

Reviews & Comments