Channa Pulao Recipe in Urdu

Channa Pulao

چنا پلاؤ

اجزاء:
پلاؤ کوئی بھی ہو بچے بڑے سب ہی مزے لے کر کھاتے ہیں تو آج بنائیں مزیدار سی اچاری چنا پلاؤ وہ بھی بڑی آسانی سے!
٭ سب سے پہلے حسبِ ضرورت چاول اور چنے آپ دو سے تین گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ پھر چنے ابالنے کے لئے ایک پریشر کوکر میں ڈالیں اور ساتھ میں تیز پتہ، بادیان کے پھول اور دار چینی ڈال کر ڈھکن بند کردیں۔
٭ ایک کڑاہی میں پیاز براؤن کرلیں، اس میں ٹماٹر، ہری مرچیں، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، پسی لال مرچ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔ اور اس میں ابلے ہوئے چنے ساتھ میں اچار اور ایک سے دو کپ پانی ڈال کر دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں، پھر اس میں بھیگے ہوئے چاول ڈال کر چمچ چلائیں اور بیس منٹ پکانے کے بعد دم دے دیں۔
٭ لیجئیے تیار ہے آپ کی اسپیشل اچاری چنا پلاؤ!

ضروری ٹپس:

٭ چاول کی مقدار کو دیکھ کر پانی ڈالیں، زیادہ بھیگے چاول میں کم پانی استعمال کریں۔
٭ اچار آپ اپنی پسند کا کوئی بھی استعمال کرسکتی ہیں۔

Posted By: Urooj, Karachi

Find out the Channa Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Channa Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Channa Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Channa Pulao

Channa Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment