Chana Torai Recipe in Urdu

Chana Torai
Recommended By Chef 00.30 To Prep
4 Servings 00.40 To Cook
Tips About Recipe 4745 Views
0 Comments

چنا تورئی

اجزاء:
• تورئی 1 کلو
• چنے کی دال 300 گرام
• تیل حسب ضرورت
• ادرک لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
• ٹماٹر 4 سے 5 عدد
•ہلدی 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی
•لال مرچ 1 کھانے کا چمچ پسی ہوئی
•زیرہ آدھ چائے کا چمچ پسا ہوا
•کالی مرچ آدھ چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
•نمک حسب ذائقہ
•ہرا دھنیا آدھی گٹھی
• ہری مرچ 5 سے 6 عدد
•گرم مصالحہ آدھ چائے کا چمچ پسا ہوا

چنے کی دال کو صاف کرکے دھولیں اور پھر پانی میں بھگو دیں۔
پھر اسے اُبال کر چھانیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
اب ایک پین میں حسب ضرورت تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے بھونیں۔
پھر اس میں ٹماٹر شامل کرکے بھون لیں۔
اس کے بعد ہلدی، پسی لال مرچ، زیرہ، کُٹی کالی مرچ اور نمک شامل کرکے بھونیں۔
اب اس میں تورئی شامل کرکے بھون لیں۔
پھر چنے کی دال شامل کرکے مکس کر لیں اور دم پر رکھ دیں۔
دم پورا ہو جائے تو ڈش نکال کرکے ہرا دھنیا، ہری مرچ اور گرم مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔

Posted By: Ramsha, Islamabad

Find out the Chana Torai Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Dal Recipes. Chana Torai is very famous in desi people. At KFoods you can find Chana Torai and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chana Torai

Chana Torai in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Dal Recipes.

مزید دال ریسیپی ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment