250گرام پگھلی ہوئی ملک چاکلیٹ میں 50گرام کشمش اور 50گرام بھنے اور کٹے کاجو ملائیں ۔
پھر 25گرام کرنچ یاپرالین شامل کریں ۔تیار آمیزہ سانچوں میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں ۔ کرنچ تیار کرنے کے لیے 25گرام چینی پگھلاکر براﺅن کریں اور جلدی سے کسی گریس کی ہوئی پلیٹ میں ڈال دیں ۔ٹھنڈی ہوجانے پر چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ یں اور استعمال کرنے تک فریج میں رکھ دیں ۔